news

ویڈیو جس میں ایک سعودی ایک سٹیشن ملازم پر گولی چلاتا ہے ۔

پوسٹس کی سرخیاں

اہم خبر

بالآخر کینگروز فتح سے ہمکنار ، بنگالیوں کو تین وکٹوں سے شکست

(بریکنگ نیوز) بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے شکست دی - آسٹریلیا نے 105 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

  چوتھے میچ میں کینگروز فاتح 
 آسٹریلیا کے لیے معمولی ٹارگٹ کا حصول بھی پریشان کن تھا۔ دونوں اوپنرز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔ تاہم ڈینیل کرسچین کے 39 اور ایشٹن ایگر کے 27 رنز نے آسٹریلیا کو جیتنے میں مدد دی۔ صرف تین آسٹریلوی بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔
 بنگلہ دیش کی جانب سے مصطفیٰ رحمان اور مہدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 104 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے محمد نعیم اور مہدی حسن نے بالترتیب 28 اور 23 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل سومپسن اور اینڈریو ٹائی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ مچل سومپسن کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے