عربى زبان
كى فضيلت اور اهميت کیا ھے اور ایک مسلمان کے لیے عربی زبان سیکھنا کس قدر اہم
ہے . مندرجہ ذیل نکات سے يه بات واضح ہوجاتی ھے :
1۔ عقیدہ اور عربی زبان : انسان اس وقت تک
مسلم نہیں ہوسکتا جب تک وہ عربی زبان میں
کلمہ طیبہ کا اقرار نہ کرے اور اس کے معانی سے واقف نہ ہو ۔ چنانچہ اسلام
کے اولین و بنیادی رکن کی ادائیگی کے لیے عربی زبان كا جاننا ضروری ھے ۔
![]() |
| عربى زبان كى فضيلت اور اهميت |
2۔ قرآن مجید : قرآن مجید تعلیمات
اسلام کا پہلا بنیادی مصدر ھے ۔ اللہ تعالٰی نے قرآن مجید کوعربی زبان میں نازل
فرما کرعربی زبان کو عزت و شرف بخشا ھے اور يہ کہ هم اس کو سمجھیں. اللہ تعالٰی
فرماتے ہیں :
إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ
قُرْآنًا عَرَبِيًّا لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ .
یقینا ہم نے
اس قرآن کو بزبان عربی نازل کیا تاکہ آپ اس کو سمجھو۔ نزول قرآن كا مقصد اس كو
سمجهنا ھے :
اللہ تعالٰی
فرماتے ہیں :
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
اور البتہ ہم نے سمجھنے کے لیے قرآن کو آسان کر دیا ہے پھر ہے کوئی سمجھنے
والا ؟
قرآن مجید کو سیکھنے اور
سکھانے والے شخص کو بہترین انسان قرار دیا گیا ھے:
خَیرُکُمْ
مَنْ تَعَلَّمَ القُرآنَ وَعَلَّمَهُ .
تم ميں سب
سے بہترین شخص وہ ھے جو قرآن سیکھے اور سکھائے ۔
قرآن مجيد
تمام لوگوں کے لیے ہدایت کا عظیم پیغام ھے ۔ چنانچہ اسلام کے اس اولین مصدر اور عظیم ربانی ہدایت کو
سمجھنے کے لیے عربی زبان کو سیکھنا ازحد ضروری ھے ۔
3. احاديث رسول : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے فرامین کو احادیث کہتے ہیں۔يه احادیث
اسلام کا دوسرا بنیادی مصدر ھے ۔ یہ احادیث عربی زبان میں ہیں ۔ اس سے بھی معلوم
ہوتا ھے كه احادیث کو سمجھنے کے لیے عربی زبان سیکھنا كس قدر ضروری ھے ۔
4. صلاة : ایک مسلمان پر ایک دن میں خمس صلوات …پانچ نمازیں … فرض ہیں اور صلاة عربی زبان
میں ھے ۔ چنانچہ صلاة كو صحیح طور پر ادا کرنے کے لیے صلاة میں پڑھے جانے والے اذکار اور ادعیہ کا صحیح تلفظ
اور ان کے معانی سمجھنے کے لیے عربی زبان کا سیکھنا ضروری ھے ۔
5. حج : حج اسلام کا عظیم اور بنیادی رکن ھے ۔ اور ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی
میں ایک مرتبہ فرض ھے ۔ حج میں ادا کیے جانے لیے
اذکار اور دعائیں عربی زبان میں ھیں ۔ لہذا حج کی صحیح ادائیگی کے لیے عربی
زبان کا سیکھنا ازحد ضروری ھے ۔
6. صبح و شام كے اذکار :
ہر مسلمان کو صبح و شام کے اذکار کا اھتمام کرنا
چاہیے اور ان اذکار کے ذریعہ انسان شیاطین کے شر سے ، الله كى حفاظت میں آجاتا ھے۔ إن اذکار کو پڑھنے اور
سمجھنے کے لیے عربی زبان کا سیکھنا ضروری
ہے ۔
عربى زبان كى اهميت و حيثيت دنيوى اعتبار سے : دنیا میں عربى زبان كا زبانیں بولےجانے کے
اعتبار سے چوتھا نمبر آتا ھے ۔ تقریبا 60 ممالك میں بسنے والے 467 ملین لوگ عربی زبان بولتے ہیں۔ عربى زبان بہت سے ممالک میں بطور سرکاری زبان استعمال ہوتی ہے
مسلمانوں کے مذھبی مراکز مکہ
اور مدینہ کی زبان عربی ھے.
عربى زبان كا سيكهنا روزگار کے حصول میں ممد و معاون ھے :
خلیجی ممالک ..سعودية , متحده عرب امارات , كويت اور بحرين کی سرکاری زبان عربی زبان ھے ۔ روزگار کے سلسلہ میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ ان ممالك
کا رخ کرتے ہیں ۔ عربی زبان نہ جاننىے کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا
پڑتا ھے ۔چنانچہ عربی زبان سیکھ کر ان پریشانیوں اور مشکلات سے بچا جا سکتا ھے ۔

0 تبصرے
abdmanalhusaam@gmail.com