(بریکنگ نیوز) نائیجیریا سے آنے والے عمرہ زائرین استقبال کے بعد ،مدینہ منورہ کی طرف روانہ ہوگئے تاکہ مسجد نبوی کی زیارت کے لیے کچھ دن وہاں گزاریں ، پھر عمرہ کرنے کے لیے مکہ جائیں۔
کل شام، بیرون ملک سے آنے والے عازمین کے پہلے بیچ کے لیے جدہ کے کنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ پر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ دوران تقریب احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا گیا ۔ گروپ کے استقبال کے لیے نائجیریا کے کونسلر اور قومی کمیٹی برائے حج ، عمرہ و زیارت موجود تھے جنہوں نے ان کو پھولوں اور تحائف کے ساتھ خوش آمدید کہا ۔
قومی کمیٹی برائے حج ، عمرہ اورزیارت کے رکن ہانی العمری نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ نائیجیریا سے عازمین عمرہ استقبال کے بعد ، مدینہ منورہ کی طرف روانہ ہوگئے تاکہ مسجد نبوی کی زیارت کے لیے کچھ دن وہاں گزار سکیں، پھر ادائیگی عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ چلے جائیں۔ زائرین کے لیے اعلی معیار کے ہوٹل ، بہترین کھانا اور ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔

0 تبصرے
abdmanalhusaam@gmail.com