پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سرکاری ترجمان صالح الزواید نے تصدیق کی ہے کہ اتھارٹی نے متعدد شروط اور تکنیکی آلات مقرر کیے ہیں جن کا اطلاق ٹیکسیوں میں ہونا ضروری ہے۔
الزوید نے "الاخباریہ" چینل سے گفتگو کے دوران یہ بات واضح کی کہ ان شروط میں نمایاں ترین شروط ؛ کرایہ میٹر کی تنصیب ، الیکٹرانک ادائیگی ، الیکٹرانک سکرین ، اور ہوائی اڈے پر ٹیکسیوں میں مفت انٹرنیٹ کی فراہمی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسیوں کے لیے فكسڈ نرخ نامہ ہے ، اور یہ کہ مسافر کو حق ہے کہ اگر ڈرائیور میٹر چلانے کی پابندی نہ کرے تو اسے مفت سواری مل سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اتھارٹی نے ٹیکسی سرگرمیوں کی 3،000 سے زیادہ خلاف ورزیوں کو پکڑا ، جن میں سے کچھ خستہ حال کاروں سے متعلق تھیں۔ کچھ کا تعلق گاڑیوں کی بے قاعدگی سے تھا ، اور بعض کا ٹیکسی میٹر لگانے اور چلانے جیسے تکنیکی آلات پر عمل کرنے میں ناکامی سے تھا ۔
فيديو | متحدث النقل لـ #برنامج_120: اشتراط عداد الأجرة وتسعيرة ثابتة لبعض الخدمات وعدم تشغيل العداد يحصل الراكب على رحلته مجانا#الإخبارية pic.twitter.com/ZMeuzJYlXv
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) August 13, 2021

0 تبصرے
abdmanalhusaam@gmail.com