news

ویڈیو جس میں ایک سعودی ایک سٹیشن ملازم پر گولی چلاتا ہے ۔

پوسٹس کی سرخیاں

اہم خبر

قندوز کے بعد .. افغانستان میں طالبان کی توسیع کے 3 منظرنامے۔

 اتوار کو طالبان کے افغانستان کے تین بڑے شہروں ، خاص طور پر شمال میں اسٹریٹجک شہر قندوز پر قبضہ کے ساتھ ہی یہ تحریک افغانستان کے مستقبل پر اثر انداز ہونے کے قابل ہو گئی ہے۔

قندوز شہر بہت اہمیت کا حامل ہےکیونکہ اس کے کنٹرول کا مطلب یہ ہے کہ طالبان کی تحریک لامحالہ تین راستوں پر جائے گی ، ہر ایک کے اپنے اندرونی اور بیرونی اثرات ہوں گے۔

سب سے پہلے مشرق میں "واخان راہداری" کی طرف متوجہ ہو جو چین کی طرف جاتا ہے ، یا مغرب کا رخ کرے اور "مزار شریف" شہر کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرے یا جنوبی دارالحکومت کابل کی طرف ۔ یعنی کہ اندرونی اور علاقائی طور پر  افغان حساس علاقوں کے کنٹرول کے لیے تمام آپشنز ہیں۔ ان میں سے ہر ایک افغانستان کی جیو پولیٹکس اور پورے منظر نامے اور مستقبل کو بدل دے گا۔ 

 مشرق کی طرف ، چین سب سے زیادہ "واخان راہداری" کے بارے میں فکر کرتا ہے کیونکہ افغان صوبہ بدخشاں ، چین کے صوبہ سنکیانگ سے ملتا ہے ، جو ایغور مسلم اکثریت کا گھر ہے۔

اگرچہ سرحدی راہداری 90 کلومیٹر کے فاصلے سے زیادہ نہیں ہے ، لیکن اس کی جغرافیائی اہمیت چین کو اس پر طالبان کے کنٹرول سے خوفزدہ کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ چین اس بات سے خائف ہے کہ طالبان کے قبضہ کی صورت میں ،  چین کے علاقہ میں ، اس کے اثرات تشدد کی فریکوئنسی بڑھانے اور شدت پسند تحریکوں کی دراندازی کو اضافہ  کی صورت میں ظاہر ہوں گے ۔ 

بیجنگ کچھ عرصے سے افغانستان سے اپنے اسٹریٹجک منصوبوں ’’ شاہراہ ریشم ‘‘ کے لیے ایک محفوظ راہداری بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

ایسا نہیں لگتا کہ طالبان ایشیا میں ان مسائل کے حوالے سے چین کو اپنی غیر جانبداری پر قائل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ شمالی افغانستان کی سیکورٹی


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے