news

ویڈیو جس میں ایک سعودی ایک سٹیشن ملازم پر گولی چلاتا ہے ۔

پوسٹس کی سرخیاں

اہم خبر

اسرائیل سے اچھے تعلقات کے حامی ہیں: طیب ارد‏غان

 گزشتہ ایام 2 سال بعد ترکی نے اسرائیل میں اپنا سفیر  دوبارہ تعینات کردیا ہے اور اس عرصے کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات سرد مہری کا شکار رہے۔

ترکی نے اسرائیل کو تسلیم کررکھا ہے لیکن ترکی فلسطین کی حریت و خودمختاری کو مکمل سپورٹ کرتا اور امریکی سفارتخانہ کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کا شدید مخالف ہے۔

اسرائیل کی بابت صدر رجب طیب اردغان نے بھی واضح پالیسی بیان دیا ہے۔  استنبول میں نماز جمعہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو  کےدوران  ترک صدر نے کہاکہ فلسطین پالیسی ہماری ریڈ لائن ہے اور اسرائیل کی دی گئی فلسطین پالیسی کو قبول کرنا ہمارے لیے ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مسائل نہ ہوتےتو دونوں ممالک کے تعلقات کی نوعیت مختلف ہوتی، ہم تعلقات کو بہتر رکھنا چاہتے ہیں جبکہ انٹیلی جنس سطح پر اسرائیل سے تعاون جاری ہے۔

اسرائیل کی بابت صدر رجب طیب اردغان نے بھی واضح پالیسی بیان دیا ہے۔ 

استنبول میں نماز جمعہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کےدوران  ترک صدر نے کہاکہ فلسطین پالیسی ہماری ریڈ لائن ہے اور اسرائیل کی دی گئی فلسطین پالیسی کو قبول کرنا ہمارے لیے ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مسائل نہ ہوتےتو دونوں ممالک کے تعلقات کی نوعیت مختلف ہوتی، ہم تعلقات کو بہتر رکھنا چاہتے ہیں جبکہ انٹیلی جنس سطح پر اسرائیل سے تعاون جاری ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے