news

ویڈیو جس میں ایک سعودی ایک سٹیشن ملازم پر گولی چلاتا ہے ۔

پوسٹس کی سرخیاں

اہم خبر

احتجاج رنگ لے آیا ہزاروں کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا عمل شروع

 

پنجاب بھر کی اتھارٹیز سے عارضی اساتذہ کو مستقل کرنے  کیلئے تفصیلات طلب کرلی گئیں

پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کو مستقل کرنے کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ڈی پی آئی سکینڈری نے صوبہ بھر کی اتھارٹیز سے عارضی اساتذہ کی مستقلی کیلئے تفصیلات طلب کرلی ہیں ، اس سلسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اسکول ایجوکیشن کو بی ایڈ کوالیفائیڈ اساتذہ کی فہرست فراہم کی جائی ، اس کے علاوہ سابقہ سالوں میں مستقل کیے گئے اساتذہ کا ڈیٹا بھی مرتب کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری نے کنٹریک پر کام کرنے اور نوکری سے فارغ کیے گئے   اساتذہ کا بھی مکمل ریکارڈ ترتیب دینے کا حکم جاری کیا ہے ، اس مقصد کیلئے تمام متعلقہ اتھارٹیز کو مذکورہ تفصیلات تین ایام  میں سکول ایجوکیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں جب کہ ان احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ اتھارٹیز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ چند ایام قبل پنجاب کے کنٹریکٹ پر تدریسی فرائض سر انجام دینے والے سیکنڈری سکول اساتذہ احتجاجی مظاہرہ کرنے بنی گالہ پہنچ گئے تھے ، کنٹریکٹ اساتذہ نے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں فوری طور پرمستقل کیا جائے پولیس نے کئی ایک اساتذہ کو حراست میں لے لیا۔ احتجاجی اساتذہ کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی ، بتایا گیا ہے کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کا کہنا ہے کہ انہیں 2014ء میں تعینات کیا گیا تھا لیکن تاحال انہیں مستقل نہیں  کیاجارہا، ایک ٹیچر کا کہنا ہے کہ ہمیں بطور ایجوکیٹرز بھرتی کیا گیا لیکن تاحال مستقل نہیں کیا گیا، بلکہ کنٹریکٹ میں توسیع کردی جاتی ہے، ہم پر یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ پہلے پبلک سروس کمیشن کا ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرو، پھر مستقل کیا جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے