news

ویڈیو جس میں ایک سعودی ایک سٹیشن ملازم پر گولی چلاتا ہے ۔

پوسٹس کی سرخیاں

اہم خبر

پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر : اب پاسپورٹ کی مدّت دس سال ہو گی .

 وزیر داخلہ نے اپریل 2021سے الیکٹرانک پاسپورٹ کے اجراءکا اعلان کردیا  ہے۔ یہ منصوبہ گزشتہ  کئی سالوں سے التواءکا شکار تھا تاہم اب وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  ہم نےپاسپورٹ سے متعلق تاریخی فیصلے کیے ہیں اور 28اپریل2020 سے نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔

 اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےوزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاسپورٹ کی مدت پانچ سال سے بڑھا کر 10سال کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ آئندہ سال یکم جنوری سے جاری ہوں گے جبکہ 28اپریل سے ہم نیا الیکٹرانک پاسپورٹ جاری کرنے جارہے ہیں، 120 دن کا ہمارا ٹارگٹ ہے، نیا ای پاسپورٹ لانچ کریں گے تاکہ اس میں سارا ڈیٹا آئے اور ملک کی عزت ہو۔

  شیخ رشید احمد نے کہا کہ غریب کی پرابلم  یہ ہے کہ اس کا ورک ویزا ختم ہوجاتا ہے، پاسپورٹ کے پانچ سال ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اسے مشکلات کا سامنا کرنا ہوتا ہے لیکن ہم تین ہزار سے زیادہ فیس نہیں بڑھائیں گے اور پہلی تاریخ سے انہیں 10سال کا پاسپورٹ جاری ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سارے مشرق وسطیٰ کے مزدوروں کو 5 سال کی بجائے دس سال کا ویزا ملے گا اور یہ عمران خان کی طرف سے آپ کے لیے نیا تحفہ ہے شیخ رشید نے کہا کہ آج سے ہی پاسپورٹ ایس ایم ایس سرو    س سارے پاکستان میں شروع کی جا رہی ہے اور اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ جس کا پاسپورٹ ختم ہونے والا ہو گا، اس کو چھ ماہ قبل اطلاع دے دیں گے کہ آپ اپنا پاسپورٹ بنوا لیں۔

وزیر داخلہ نے  بتایا کہ یکم جنوری سے دنیا کے 191 ملکوں کے لیے ای سروس کا  آغاز  کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھے آن لائن پاسپورٹ سروس شروع کرنے کا حکم دیا  ہے لیکن اس میں 120 دن سے زیادہ وقت لگے گا وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اسمگل شدہ تیل اور پیٹرول بیچنے والوں کو 7 دن کے اندر تیل کی خرید و فروخت بند کرنے کا حکم دیا جائے، یہ تقریبا دو سے تین ارب ڈالر کا بنتا ہے اور اگر انہوں نے بند نہ کیا تو وزارت داخلہ ان کے پیٹرول پمپس بند کردے گی۔

انہوں نے کہا کہ 120 دن کے اندر ہم ایکسپریس پاسپورٹ بھی جاری کردیں گے جس کی بدولت آپ صبح پاسپورٹ دے کر شام میں حاصل کر سکیں گے جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں پاسپورٹ کی ہوم ڈیلیوری بھی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم چین کے معاملات دیکھ رہے ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ سی پیک میں موجود چینیوں کو وزارت داخلہ کا رخ نہ کرنا پڑے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ کی بلیک لسٹ کو کم کرنے کی ہدایت دی ہے، 66ہزار لوگ ایف آئی اے میں بلیک لسٹ ہیں اور 34ہزار لوگ پاسپورٹ میں بلیک لسٹ ہیں، میں نے انہیں کہا ہے کہ جن لوگوں کامجرمانہ ریکارڈ ہے یا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں، ان کو بلیک لسٹ میں رکھیں، اس کو 25 ہزار کریں، باقی 75ہزار کم کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے