نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 239 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اور اس طرح پہلی اننگز میں 192 رنز کے خسارے کا شکار ہوگئی ہے۔
سوموارکو کھیل کے شروع میں پاکستانی بلے بازوں کی وکٹیں اوپر تلے گرنے لگیں۔
محمد رضوان اورفہیم اشرف نےمل کر بیٹنگ لائن کو مکمل
تباہی سے بچایا اور ساتویں وکٹ کی شراکت میں 107 رنز کی شراکت قائم کی ۔
نیوزی لینڈ کے 431 رنز کے پہاڑ جیسے اسکور کے جواب میں کھیل کے تیسرے روزپاکستان نے 30 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کی تو کافی دیر تک سست روی سے کھیلنے والے اوپنر عابد علی 25 رنز بنانے کے بعد جمیسن کی گیند پر
کلین بولڈ ہو گئے۔
پاکستان کا مجموعی سکور اس وقت 39رنز تھا۔ اس کے بعد
تو گویا بلے بازوں کے آنے جانے کا سلسلہ ہی شروع ہو گیا ۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 43 رنز پر گری جب نائٹ واچ مین محمد عباس آؤٹ ہوئے۔
چوتھی 51 رنز پر گری جب اظہر علی پانچ رنز بنانے کے بعد ٹیم ساؤتھی کی گنید
پر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔
اس کے بعد حارث سہیل بھی صرف تین رنز بنا کے بعدساؤتھی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ جب فواد
عالم نو رنز بنا کر وانگر کی گیند پر پویلین لوٹے تو سکور بورڈ پر 80 کا ہندسہ تھا اور پاکستان کے چھ مستند بلے
باز آؤٹ ہو چکے تھے۔
اس کے بعد بارش نے میچ میں مداخلت کی اور کریز پر کھڑے
محمد رضوان نے فہیم اشرف کے ساتھ مل کر ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔
محمد رضوان نے
اپنی نصف سینچری مکمل کی اور فہیم اشرف کے ساتھ مل کر 107 رنز جوڑے اور سکور کو
187 تک پہنچایا جب سانٹنر کی تھرو پر رضوان 71 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔
آٹھویں آؤٹ ہونے
والے کھلاڑی یاسر شاہ تھے کی جو چار رنز
بنانے کے بعد ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
196 پر آٹھ وکٹیں گرنے کے بعد فہیم اشرف نے شاہین آفریدی کے ساتھ مل کر سکور کو 234 تک پہنچا دیا۔ کچھ دیر بعد فہیم اشرف بھی 91 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

0 تبصرے
abdmanalhusaam@gmail.com