news

ویڈیو جس میں ایک سعودی ایک سٹیشن ملازم پر گولی چلاتا ہے ۔

دنیا کی طاقتور ترین ٹائیڈل ٹربائن نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔

 اسکاٹ لینڈ :بحری امواج سے بجلی بنانے والی دنیا کی طاقتور ترین ٹربائن نے پیداوار کا آغاز کردیا ہے۔ خوبصورت ڈیزائن کی حامل ، اس ٹربائن کا وزن 680 ٹن ہے جو اگلے 15 برس تک دوہزار گھروں کو بجلی فراہم کرے گی۔

آربیٹل او ٹو نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے ساحلوں سے دور نصب اس ٹائیڈل ٹربائن کو آربیٹل او ٹو کا نام دیا گیا ہے جس پر دس سال سے تحقیق جاری تھی۔ اس کی مکمل تیاری اور تنصیب میں 18 ماہ کا عرصہ صرف ہوا ہے۔ اپنے غیرمعمولی اسٹرکچر کی بنا پر یہ دو میگا واٹ بجلی بناتی ہے۔اسے مئی میں سمندر میں اتارا گیا تھا اور اب زیر آب کیبل کی تنصیب کے بعد ٹربائن سے بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے